پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف 13جولائی کو سیدھا جیل ، الیکشن میں جیتنے والے ن لیگی امیدواروں کو کیسے نا اہل کیا جائے گا؟ عمران خان کی حکومت بنوانے اور راستہ صاف کرنے کیلئے بساط بچھا دی گئی، جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری اپنے تازہ کالم میں لکھتے ہیں کہ عمران خان کے راستے کا سب سے بڑا کانٹا نواز شریف نکل گیا‘ یہ 13جولائی کو واپس آئیں گے اور یہ سیدھے جیل پہنچا دیئے جائیں گے‘ جو امیدوار نواز شریف کا استقبال کرے گا اس کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو جائے گا یوں پاکستان مسلم لیگ ن اپنے تاحیات قائد کےبغیر کمپیئن کرے گی اور اس کے امیدوار کامیاب ہونے کے بعد کار سرکار میں مداخلت کے جرم میں ڈس کوالیفائی ہوتے رہیں گے‘

ن لیگ الیکشن میں مار کھا جائے گی‘یہ اب صاف نظر آ رہا ہے۔ عمران خان کے راستے کا دوسرا کانٹا آصف علی زرداری بھی نکلنا شروع ہوگیا‘ آصف علی زرداری اور فریال تالپور دونوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کھل چکا ہے‘  یہ کیس اگر آگے چلا تو واقعی ”اگلی باری آصف علی زرداری“ ہو جائے گی‘ آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی الیکشن کمپیئن پر توجہ نہیں دے سکیں گے‘ یہ بھی عنقریب ”جے آئی ٹی“ میں پیش ہوتے ہوئے نظر آئیں گے چنانچہ عمران خان کےلئے پورا میدان کھل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…