بنوں (آئی این پی ) بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ایف ائی آر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور ان کے بڑے بھائی کے خلاف درج کرلی گئی، مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بکا خیل کی حدود میں مروت کینال روڈ پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین مالک انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل میں
نصب ریموٹ کنڑول بم زور دار دھماکے ساتھ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ملک شیرین مالک سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے کی ایف آئی ار سی ٹی ڈی پولیس نے ملک شیرین مالک کی مدعیت میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمد خان اور ان کے بڑے بھائی ضلع کونسل میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کے خلاف درج کرلیا ہے جس میں دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔