اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے پو سٹر پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کی تصویر لگانے پر پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو پو انااہل قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے پی پی 53گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کے
تصاویر لگانے کے معاملے کی سماعت کی،پی ٹی آئی امیدوارناصرچیمہ اوران کے وکیل گوہرعلی خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،چودھری ناصر چیمہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا یا ۔جس میں کہا کہ یہ میری الیکشن مہم سے متعلق پوسٹر نہیں ، پوسٹر پرآرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویرایڈٹ کی گئی ہیں،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کے بعدیہ پوسٹر ان کے حق میں لگایا گیا تھا۔ممبرسندھ عبدالغفارسومرو نے استفسار کیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی پوسٹر پر تصویر لگائی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا پہلے ناصر چیمہ نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول سے پہلے پوسٹرچھاپا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ کیا فوج اور عدلیہ کو آپ کی ہمدردی کی ضرورت ہے؟۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ کچھ گھنٹوں کے بعد سنا دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ناصر چیمہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔ پوسٹر پرآرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویرایڈٹ کی گئی ہیں،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کے بعدیہ پوسٹر ان کے حق میں لگایا گیا تھا۔ممبرسندھ عبدالغفارسومرو نے استفسار کیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی پوسٹر پر تصویر لگائی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا پہلے ناصر چیمہ نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول سے پہلے پوسٹرچھاپا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ کیا فوج اور عدلیہ کو آپ کی ہمدردی کی ضرورت ہے؟