جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

نوازشریف اور،مریم نواز کے ساتھ وطن واپسی پرکیا سلوک کیاجائے گا؟نگران وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کی پریس کانفرنس ،بڑا اعلان کردیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اگر عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ریلیف نہ دیا تو وطن واپسی پر ان کو گرفتار ہونا پڑے گا ،احتساب عدالت کا فیصلہ عام انتخابات کے انعقاد پر اثر انداز نہیں ہوگا،عا م انتخابات مقررہ تاریخ25 جولائی کو ہی ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔

سید علی ظفر نے کہا کہ اگر عدالت ایک مقدمہ چلا رہی ہے اور وہ اس میں فیصلہ یا سزا سناتی ہے تو حکومت کا کام اس پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے جس سے عدالتیں مضبوط ہوتی ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کے کیس میں عدالت کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد کرنا حکومت کا کام ہے اگر اس پر ان کو کوئی شکایت ہے تو اس کی اپیل پہلے ہائیکورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے۔اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت نیب کی مدد نہیں کرے گی ۔نیب کو جو بھی مدد درکار ہو گی حکومت اس کو ذمہ داری سمجھ کر پورا کرے گی ۔ انہوں نے اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ای سی ایل پر بنائی جانیوالی کمیٹی کے پاس جو بھی معاملہ آئے گا اس کے ہر پہلو کو دیکھا جائے گا ،کمیٹی کے پاس بہت سارے معاملے آئے کچھ پر فیصلے کئے گئے اور ان میں نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کچھ کے بارے میں سفارشات بھیجی گئیں،ہماری کوشش ہے کہ ہم ای سی ایل کے پراسیس کو مضبوط کریں تاکہ بعد میں آنے والے لوگ بھی اس کو لے کر چلیں ۔پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا اورعارضی فیصلہ سیکرٹری سطح پر ہوتا ہے، اگر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہوتا تو کبھی بھی کابینہ منظوری کے بغیر وہ باہر نہ جاتے۔ پولنگ کے روز صحافیوں کی پولنگ اسٹیشن تک

رسائی کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن ایک ضابطہ اخلاق تشکیل دیتا ہے ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں طے کئے گئے نکات کو شائع کیا جاچکا ہے ۔انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ فارن آبزورز کو بھی انتخابات کا انعقاد نظر آنا چاہیے لیکن فارن میڈیا کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے آئیں لیکن ان کا مقصد کوئی اور ہو۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ میڈیا کی بھی پولنگ اسٹیشن تک مکمل رسائی ہو۔انہوں نے آبی ذخائر آبی ذخائر کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہمارے پاس موجود ہے اور پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود تین دریاؤں میں پانی آسکتا ہے اور آتا رہے گا۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے صرف دو ڈیم بنائے جبکہ 1965ء کی رپورٹ کے مطابق ہمیں 14 سے 20 ڈیم بنانے چاہیے ۔اگر ہم ڈیم نہیں بناتے تو پانی کو ضائع کرنا ایسا ہی ہو گا جیسے ہیروں کو سمندر میں ڈبو دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر اور ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت بھی ضروری ہے، ہمیں زراعت پر پانی کے پرانے طریق کار کے استعمال کی بجائے ڈراپ فار کراپ کا طریقہ استعمال کرنا چاہیے علاوہ ازیں ہمیں پینے کے پانی کو دیگر استعمال میں لانے کا طریقہ ترک کردینا چاہیے اورسیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد پینے کے علاوہ استعمال میں لانا چاہیے اس طرح ہم ہر سال ایک ڈیم کے برابر پانی بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے معاملے پر ہم نے ماہرین سے مدد مانگی ہے تاکہ ہم ایسی دستاویز تیار کرسکیں جو آئندہ کیلئے گائیڈ لائن بن سکے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…