پو نے (نیوز ڈیسک) معروف پا کستا نی شاعر فیض احمد فیض کی نظم کی ایک سطر نے بھارتی ادارے کے حکام کی نیندیں اڑادیں،بھارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے بعد اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم ہم دیکھیں گے بھی تنازع کا شکار ہوگئی ۔ اتوار کو بھا رتی میڈ یا کے مطا بق پونے کے ادارے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے کہا کہ طلبہ نے دیوار پر بنائے نقش و نگار کے ذریعے ادارے کو دھمکانے کی کوشش کی ہے ۔انسٹی ٹیوٹ کے دو طلبا نے ہم دیکھیں گے کے
الفاظ دیوار پر لکھے تو حکام کی نیندیں اڑگئیں،انتظامیہ نے ان الفاظ کو دھمکی آمیز نعرہ قرا دیدیا اور طلبہ کو ہوسٹل سے نکل جانے کا حکم سنادیا ۔ادارے کے ڈائریکٹر نے الزام لگایا کہ طلبا نے رات کو کینٹین کی دیوار اور دروازے پر نقش و نگار بنائے ،جن میں یہ دھمکی آمیز الفاظ بھی شامل تھے ۔دوسری جانب طلبہ یونین کا موقف ہے کہ مذاکرات کے بعد حکام نے شرط رکھ دی کہ طلبہ معافی نامہ لکھ کر دیں تو ہی واپسی کی اجازت ملے گی۔لیکن طلبہ کا کہنا ہے کہا انتظامیہ نے غلط مطلب نکالا ہے،