ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اور شاہد خاقان کو نوٹس جاری ،جانتے ہیں دونوں نے ایسی کیا حرکت کی ہے؟

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبط الحسن شاہ شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…