لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گرفتاری کی صورت میں جیل میں پرتعیش زندگی گزاریں گے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف جیل میں وی وی آئی پی زندگی گزاریں اور ان کیساتھ مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی اس سہولت سے مستفید ہو نگے ۔
نواز شریف اورمریم نواز اور ان کے داماد احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود عام قیدیوں کی طرح زندگی نہیں گزاریں گے بلکہ انہیں جیل میں نہ ہی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا ہونگی ۔ نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہنے کی وجہ سے جیل میں انہیں اے کلاس فراہم کی جائے گی جبکہ قید بامشقت میں ان سے دفتری امور انجام دلائے جائیں گے ۔ میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)گریجویٹ ہونے کی وجہ سے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے گی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے کمرے میں تمام ضروریات زندگی میسر ہو سکیں گیں ۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم داماد کیپٹن صفدر کو گرفتاری کے بعد جیل میں کال کوٹھری میں نہیں رکھا جائے۔انہیں جیل پہنچتے ہی قیدی نمبر بھی الاٹ کیا جائے گا جبکہ قید بامشقت کے حوالے سے ان کا کام جیل میں رجسٹرمیں کر کر دیا جائے گا۔