بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

datetime 7  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)  مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نااہل قرار دی جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں۔تاہم احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127لاہور سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

جبکہ پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر انتخابی نشان شیر الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال قید اور 80لاکھ پانڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید اور 20لاکھ پانڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔سزا کے ساتھ ہی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے بھی نااہل ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل ہی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔  مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نااہل قرار دی جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں۔تاہم احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127لاہور سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔جبکہ پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…