ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اعصام الحق ومبلڈن ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں باہر

datetime 7  جولائی  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ومبلڈن کے مینز ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں ہارگئے۔ اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار جان جولین راجرز کو برطانوی بھائیوں کی جوڑ ی نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ اعصام اور ان کے ساتھی کو پہلے 2سیٹس میں6-4اور6-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں انہوں نے نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی کا مقابلہ

کرنے کی کوشش کی اور تیسرے سیٹ کو7-6تک لے گئے لیکن اسی اسکور پر ٹائی بریکر کے ذریعے برطانوی کھلاڑیوں نے فتح حاصل کرکے تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی جبکہ اعصام الحق اور جان جولین راجرز کا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں یہ سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ اعصام اور ان کے ساتھی نے پہلے راونڈ کے میچ میں ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ فیرر اور مارک لوپز کو سخت مقابلے کے بعد0-3سے شکست دی۔ ان کی فتح کا اسکور6-7(3-7)، 4-6 اور 4-6 رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…