ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

زمبابوے کو ٹی20 سیریز میں لگاتار چوتھی شکست، آسٹریلیا کامیاب

datetime 7  جولائی  2018 |

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) گلین میکسویل اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے آخری راؤنڈ میچ میں میزبان زمبابوے کو سخت مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ جمعہ کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چھٹے اور آخری راؤنڈ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 152 رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے کی جانب سے سولومون کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا جنہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ پیٹر مور نے 30رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اینڈریو ٹائے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رچرڈ سن اور اسٹین لیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم صرف 26رنز پر اپنے دونوں اوپنرز کپتان ایرون فنچ اور ایلکس کیری کی خدمات سے محروم ہو گئی جس سے زمبابوے میچ میں واحد فتح حاصل کرنے کی موہوم سی امید پیدا ہوئی۔ لیکن میکسویل اور ہیڈ نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ میکسویل نے 38 گیندوں پر 5 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے نے اتار چڑھاؤ سے بھرپور اس میچ میں واپسی کی پھر سے کوشش کی اور میکسویل کے بعد نک میڈنسن اور پھر 48 رنز بنانے والے ہیڈ کو بھی پویلین رخصت کردیا۔ تاہم اسکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ ہونے کے سبب وہ آسٹریلیا کو روکنے میں ناکام رہے اور مہمان ٹیم نے ایک گیند قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ اینڈریو ٹائے کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…