اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایوان فیلڈ ر یفر نس فیصلہ، میڈ یا کو کمرہ عدا لت سے با ہر نکا ل دیا گیا ،صحافیوں نے ایسی جگہ سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،نئی تاریخ رقم

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر میڈیا کو جب کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا تو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود صحافیوں نے واش روم کے ایک دروازے کے ذریعے رپورٹنگ کر کے لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے اپنے دفاتر کو آگاہ کیا،

ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کی ایک بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی ایک کھڑی کے ساتھ کھڑی ہو گئی جہاں سے ایک واش روم کے روشن دان کے ذریعے کمرہ عدالت کی طرف ہونے والی نقل و حرکت دکھائی دے رہی تھی اس نقل و حرکت کو دیکھ کرتمام ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اپنے دفاتر کو ٹکرز لکھواتے رہے، حتیٰ کہ جب عدالت نے فیصلہ سنا دیا تو استغاثہ اور ملزمان کے وکلاء کمرہ عدالت سے باہر آئے تو انہیں دیکھ کر یہ خبریں چلا دی گئیں کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرپہلی بارتاخیر سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچے، فاضل جج کی گاڑی کو رینجرزکی گاڑیوں نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا اور وہ 9بجے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، حالانکہ معمول کے مطابق فاضل جج محمد بشیر8بجے احتساب عدالت پہنچ جاتے ہیں لیکن ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ لکھنے اور اسے ترتیب دینے کے باعث وہ عدالت تاخیر سے پہنچے، اپنے چیمبر میں بیٹھ کربھی وہ فیصلے میں موجود سقم دور کرتے ہوئے اس کی پرنٹنگ کا کام اپنے نگرانی میں کرواتے رہے، جس کی وجہ سے فیصلہ آنے میں تاخیر ہوئی اور بار بار ڈیڈ لائن دینا پڑیں۔ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر میڈیا کو جب کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا تو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود صحافیوں نے واش روم کے ایک دروازے کے ذریعے رپورٹنگ کر کے لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے اپنے دفاتر کو آگاہ کیا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…