بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سزا بہت چھوٹی ،ظلم کیخلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا،احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز کا جوابی اقدام،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں،سازشیوں کے نہیں،نواز شریف ہمیں آپ پر فخر ہے ،آپ ڈرے نہیں، جھکے نہیں،عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے،فتح آپ کی ہو گی۔

پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے،آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا ہر شخص نواز شریف ہے۔ بڑھتے چلو۔ یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار ہے ہی نہیں۔ انشااللہ !۔پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشااللہ!۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آ رہا ہے۔ تبھی تو اس کو روکنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی۔ آج آخری کوشش تھی۔ انشااللہ پہلے کی طرح ناکامی ہو گی۔عدالتی فیصلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو! گھبرانا نہیں۔آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا،ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشااللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…