اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصلے کی گھڑی آگئی، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کیلئے جج محمد بشیر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے ۔ کمرہ عدالت لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ فیصلے کی کاپی جج محمد بشیر کے ٹیبل پر رکھی گئی ہے ۔ جج محمد بشیر نے فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پر نواز شریف
کے وکلا ، نیب پراسیکیوٹر موجود ہیں جبکہ میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد فریقین کے وکلا کے ذریعے ہی فیصلے سے متعلق معلوم پڑ سکے گا ۔ جج محمد بشیر بند کمرے میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا رہے ہیں۔