اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی کارکن نظر نہیں آرہے، فیصلے سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟اگر فیصلہ آپ کے خلاف آیا تو کیا انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں، صحافی کے سوال پر ن لیگ کے رہنما بیرسٹرظفر اللہ خان نے فیصلے سے پہلے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، انتخابات وقت پر ہونے چاہئے، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سے دعا کی اپیل ہے ، فیصلے سے قبل اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کرونگا۔ صحافی نے بیرسٹر ظفر اللہ خان سے سوال کیا کہ آج احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکن نظر نہیں آرہے، اگر فیصلہ آپ کے خلاف آیا تو کیا انتخابات کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں جس پر بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ بالکل بھی نہیں، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ہمیں یہی اطلاع ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے ۔