اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی ایس آئی کو تین ماہ میں سڑک کھولنے کے متبادل پلان پیش کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈی جی کائونٹر انٹیلی جنس جنرل فیض حمید کو طلب کر لیا ہے ۔ آبپارہ سڑک بندش کیس کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی نے تین ماہ میں سڑک کھولنے کیلئے متبادل پلان پیش کرنے استدعا کو چیف جسٹس نے مسترد کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ
سڑک کھولنے کیلئے 4ہفتوں سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ بم پروف دیوار تعمیر کریں یا پھر ہیڈ کوارٹر کو منتقل کریں ۔ آئی ایس آئی کا تعلق ملکی دفاع سے ہے ۔ سکیورٹی اداروں کو ایکسپوز نہیں کرنا چاہتے لیکن آئی ایس آئی کو کسی طور کھلی چھٹی بھی نہیں دے سکتے ۔ آئی ایس آئی کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر ہی سڑک کھول سکتی ہے ۔ عام شہریوں اور آئی ایس آئی کیلئے الگ معیار کو نہیں اپنایا جا سکتا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی کائونٹر انٹیلی جنس جنرل فیض حمید کو فوری طلب کر لیا ہے ۔