اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہائوسنگ اینڈ ورکس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں وزارت کی جگہ پر قائم نو پٹرول پمپس عرصہ سال سے نہ کرایہ دے رہے ہیں اور نہ ہی وزارت کی جگہ چھوڑے کو تیار ہیں وزارت کی لاہور ، کراچی پشاور میں بنائی گئی دکانوں کا کرایہ صرف ایک ہزار سے تین ہزار مقرر کرنے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برہم ، لیز کی معیاد ختم ہونے پر اخبارات میں اشتہار دے کر زیادہ بولی دینے والے
کو دکانیں کرایہ پر دی جائیں ، کمیٹی کی جانب سے وزارت کے گھروں پر قابض ناجائز افراد کی لسٹ طلب تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمدمحمد شاہی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائو سمیں منعقد ہوا اجلاس میں نجمہ حمید ، خانزادہ خان ، نصیب اللہ بازئی ، بریگیڈیر (ر) جان کینتھ ولیم کے علاوہ سیکرٹری ہائوسنگ اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔