اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور پاکستان کے اہم ترین بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو آج نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ فواد حسن فواد کی گرفتاری کے حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فواد حسن فواد کی نیب میں پیشی کے موقع پر گرفتاری ظاہر کر رہی ہے کہ نیب کے پاس فی الحال ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ورنہ ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کو گرفتار کیا جاتا ۔
نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کی گرفتاری کچھ لوگوں کے نیب کو دئیے گئے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نیب میں پیشی سے گریز کر رہے تھے جبکہ نیب نے کئی لوگوں کو بلایا تھا مگر وہ نیب نہیں گئے اور اب جب فواد حسن فواد پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا جس کا مطلب ہے کہ نیب کے پاس ٹھوس ثبوت ان کے خلاف ہیں ہیں۔ معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری ایک واضح پیغام ہے کہ نیب اب گرفتاریوں کا عمل شروع کر رہا ہے۔