ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور کچن پٹواری چلاتے ہیں ،چکری میں اڑھائی کروڑ کا پولٹری فارم کیسے بنا؟ غلام سرور خان کے انکشافات نے تھرتھلی مچا دی

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء و این اے 63و59سے امیدوار غلام سرور خان نے کہا کہ مخالف امیدوار چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور اور کچن پٹواری چلاتے ہیں ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،نگران حکومت و الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ،چوہدری نثار کو وی وی آئی پی پروٹوکول کس لیئے دیا جا رہا ،چوہدری نثار بتائیں زریعہ معاش کیا ہے ؟ڈی ایچ اے کے تین پلاٹ کیسے خریدے گے؟ رقم کس نے دی ؟،چکری میں اڑھائی کروڑ کا پولٹری فارم کہاں سے بنا؟

چوہدری نثار کی آبائی یونین کونسل کے 100مفرور گرفتار کیوں نہیں ہوتے ؟نام کے دیانت دار اور بااصول ہیں ہمارے مطابق نواز شریف کابینہ کے کرپٹ ترین وزیر ہیں ،لیگی امیدوار قمر اسلام کے ساتھ زیادتی ہوئی پہلے شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہیے تھا۔بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ گزشتہ35سالوں سے سیاست میں ہیں جوں جوں انتخابی مہم میں تیزی آ رہی ہے مخالف امیدوار چوہدری نثار ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں ،چوہدری نثار کی سیاست پاور پالٹکس کی ہوتی ہیپاور کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے ،سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال انتخابی قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے ،حلقے میں جہاں جاتے ہیں بھاری پولیس کی نفری ان کے سیکیورٹی پر مامور ہوتی ہے ،بھاری سیکیورٹی سے ووٹرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ضلعی ریٹرنگ آفیسر کو شکایات کر چکے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،غلام سرور خان نے کہا کہ تھانہ ان کی سیاست اور پٹوار خانہ مشعیت ہے چوہدری نثار کا زریعہ معاش کیا ہے پٹواری ان کا کچن چلاتے ہیں،ضلع راولپنڈی کے پٹواری کیوں تبدیل نہیں ہوئے ،چوہدری نثار کی انتخابی مہم عملا پٹواری چلا رہے ہیں ،انہوں نے چوہدری نثار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کی ڈی ایچ اے راولپنڈی فیز 2 میں محمد باقر رضا کاظمی کے پلاٹ نمبرC127اورC128 ،128Bاپنے نام ٹرانسفر کروائے ان پلاٹ کی رقم کہاں سے آئی ؟کس نے ادا کی ؟

ادائیگی کا طریقہ کار کیا تھا ؟چکری کے مقام پر اڑھائی کروڑ کا پولٹری فارم کیسے بنایا ؟انکم ٹیکس ریٹرن میں تو ان کا کوئی ذکر نہیں ، جبکہ سکھ چین سو سایٹی لاہور کا سکینڈل جلد ہی سامنے لایا جا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کے آمدن اور اثاثوں میں مماثلت نہیں ہے ،جلد ہی سارے ثبوت نیب کے سامنے بھی رکھونگا ،انہوں نے کہا کہ 1985میں سیاست شروع کی تو چوہدری نثار کی کوئی اربن پراپرٹی نہیں تھی آج چھٹیاں گذارنے بھی بیرون ملک جاتے ہیں ،آمدن کوئی نہیں ہے ،ہر شہر میں پراپرٹی ہے ،25

کنال کے گھر میں رہتے ہیں 6گاڑیوں کا فلیٹ ساتھ ہوتا یہ پیسے کہاں سے آئے ؟انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار صادق اور امین نہیں ہیں صرف دیانت داری اور خود ساختہ بااصولی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنے آبائی علاقے تھانہ چونترہ میں قتل ڈکیتی میں ملوث ایک سو مفرور رکھے ہوئے ہیں جنہیں پولیس گرفتار نہیں کرتی ہر ایک کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت7/7ایف آئی آرز درج ہیں ،انہی جرائم پیشہ عناصر کے سر پر الیکشن جیتنے کی کوشش کی جاتی ہے،

پنجاب پولیس اور بیوروکریسی چوہدری نثار کی جیب میں سمجھی جاتی ہے،پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کر چکا ہوں مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی،چوہدری نثار ان لوگوں کو تحفظ فرائم کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں چوہدری نثار پولیس ،پٹواری اور مفرورں کے سر پر الیکشن میں اترا ہے تاہم اس بار بھی بدترین شکست سے دوچار ہو گا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنے کسی دوست کے زریعے عمران خان سے رابطہ کیا تھا

عمران خان بھی این اے59سے اکاموڈیٹ کرنا چاہتے تھے تاہم میں نے کہا کہ یہ شخص کسی کا نہیں بن سکتا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیگی امیدوار قمر اسلام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے پہلے شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتے تھا پھر دیگر لوگوں پر ہاتھ ڈالنا چاہیے تھا غلام سرور خان نے کہا کہ ، حلقہ این اے 59 میں الیکشن مہم کے دوران زیادہ وقت دے رہا ہوں کیونکہ یہ چوہدری نثار کا آبائی حلقہ ہے دیکھنا یہ ہوگاکہ ہماری لیڈ کتنی ہوگی؟انشاء4 اللہ دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…