ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

جیل جانے کے لیے تیار ہوں مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل جانے کیلئے تیار ہوں، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،100 کے قریب پیشیاں بھگتیں ،جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے،یقین ہے آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کا سب کو پتا ہے، احتساب عدالت میں جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے، 100 کے قریب پیشیاں بھگتی،

جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کسی نے 70 سال میں یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے انشاء اللہ پاکستان پہنچ جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…