منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو نااہل قرار دے دیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو پی پی 117 فیصل آباد سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوے اپیل خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران شیر علی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ

کالعدم قرار دیا ہے جبکہ سوئی گیس کے بقایاجات ادائیگی کے باوجود ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے ہیں۔درخواستگزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔عدالت نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ہے اور الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…