اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اے آر وائی کا دفتر سیل کیے جانے کے بعد اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنا ٹاک شو روڈ پر کیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اے آروائی نیوز کا اسلام آباد میں بیورو آفس سیل کردیا گیا جس کی وجہ سے کاشف عباسی نے اپنا پروگرام آف دی ریکارڈ سڑک پر کھڑے ہو کر کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کا خاتمہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، بہت سے
نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں موجود ہے جس کی وجہ سے سی ڈی اے نے چند روز قبل کچھ چینلز کے دفاتر سیل کر دیے تھے لیکن رہائشی علاقوں میں موجود ٹی وی چینلز نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی تھی۔ مہلت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے سی ڈی اے نے اے آر وائی کا دفتر سیل کر دیا، جس کی وجہ سےتمام ضروری سامان بھی دفترکےاندرہی رہ گیااوراینکرپرسن کاشف عباسی کواپنا پروگرام روڈ پر کرنا پڑا۔