بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آئی فون : بیٹری جو کبھی ختم نہ ہو

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سمارٹ فونز کی آمد کے بعد تصاویر کھینچنے سے لے کے کسی علاقے کا نقشہ دیکھنے تک ہر کام کیلئے موبائل کا سہارا ہی لیا جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ برآمد ہوتا ہے بیٹری کی کمی کی صورت میں! تاہم اب ایسا نہ ہوگا کیونکہ کچھ ایسے طریقے بھی موجود ہیں، جن کی مدد سے آئی فون کی بیٹری کو زیادہ عرصے تک چلانا ممکن ہوسکتا ہے۔ وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں:اپنی لاک سکرین پر نوٹیفکیشنز کی تعداد کو کم سے کم کردیں۔ ان نوٹیفیکیشنز کی مدد سے تمام نئے الرٹس کو ایک نظر میں دیکھنا ممکن ہوتا ہے تاہم اس سے بیٹری کی بڑی مقدار بھی خرچ ہوتی ہے۔ سیٹنگز سے ان نوٹیفیکیشنز کو آف کیا جاسکتا ہے۔اپنے موبائل میں انسٹال ایپس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون سی ایپس زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہیں، اس طرح وہ ایپس جو استعمال تو کم ہوں مگر بیٹری زیادہ خرچ کرتی ہوں، انہیں ان انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے سیٹنگز میں جنرل پر ٹیپ کریں۔ یہاں سے یوزایج پر جائیں اور پھر بیٹری یوزایج کو چیک کرلیں۔اپنی برائٹ نیس کو ہمیشہ سب سے کم پر رکھیں۔ اگر آپ کو ہمیشہ یہ کم رکھنے کی عادت نہیں ہے تو بھی جس وقت آپ کو بیٹری کی کمی کا مسئلہ درپیش ہو، اس وقت فوری طور پر برائٹ نیس کم کردیں۔ اپنی سکرین کو نیچے والے جانب سے سوائپ کریں۔ نمودار ہونے والی سکرین سے برائٹ نیس کو کم کرلیں۔آئی فون فائیو اور اس سے آگے کے تمام ورڑنز میں آپ کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے اور وصول ہونے والے ڈیٹا کو ایپل کی ہیلتھ ایپ کے ذریعے انٹیگریٹ کرنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ یہ خاموشی سے فون میں مسلسل رن ہوتی ہے۔ یہ اگرچہ کارآمد ہے تاہم اس سے بیٹری بھی خوب خرچ ہوتی ہے۔ سیٹنگز میں پرائیویسی سیٹنگز کو ٹیپ کریں پھر موشن اینڈ فٹنس کی آپشن سے فٹنس ٹریکنگ کو آف کردیں۔آئی فون میں یہ سہولت موجود ہوتی ہے کہ وائی فائی سے کنیکٹ ہوتے ہی یہ ایپس کو آٹومیٹک اپ ڈیٹ شروع کردیتا ہے۔ ایسا صرف اسوقت کرنا چاہئے جب آپ کا فون چارج بھی ہورہا ہو۔ سیٹنگز میں آئی ٹیونز اینڈ ایپس سٹور کی آپشن میں آٹومیٹک ڈاو¿ن لوڈ کی آپشن موجود ہے، جہاں سے اسے آف کیا جاسکتا ہے۔آئی فون لوکیشن کی جانچ بھی کرتا رہتا ہے تاکہ نوٹیفیکیشنز کو زیادہ پرسنلائز کیا جائے۔ مسلسل لوکیشن اکھٹا کرنے کا عمل بھی بیٹری کو خرچ کرتا ہے۔ سیٹنگز میں لوکیشن سروس سے ان سیٹنگز کو ختم کیا جاسکتا ہے۔کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ آئی فون کی بیٹری غیر معمولی رفتار سے خرچ ہونے لگتی ہے۔ اگر ایسا ہو غور کریں کہ کہیں آپ کی بلوٹوتھ آن تو نہیں ہے۔ بلوٹوتھ وائرلیس سپیکر اور فٹنس ٹریکر کیلئے ضروری ہے تاہم جس وقت ایسی کوئی بلو ٹوتھ ڈیوائس استعمال میں نہ ہو، اس وقت اسے بند کردیں۔ڈائنامک موونگ وال پیپرز کی جگہ سادے وال پیپرز سے بھی بیٹری کو بچایاجاسکتا ہے۔
ایپس پر موجود مواد کے آٹو میٹک ریفریش ہونے کا عمل بھی بیٹری کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ سیٹنگز میں بیک گراو¿نڈ ایپ ریفریش کو آف کرنے سے یہ آپشن ختم کی جاسکتی ہے۔کوشش کریں کہ دیگر ایپس کے بجائے ایپل کی ایپس ہی زیادہ استعمال کی جائیں، ان سے کم بیٹری خرچ ہوتی ہے کیونکہ یہ آئی فون آپریٹنگ سسٹم کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…