تر بیلا غازی (آن لائن) جہازوں والے گروپ کو آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہارس ٹریڈنگ اور ووٹ فروخت کر نے کے الزام میں پارٹی سے نکالے جانے والے سابق ایم پی اے فیصل زمان کے بعد اْن کے کزن ضلع ناظم عادل اسلام کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع ہری پور کی صدارت سے فارغ کر دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی تحصیل غازی کی پوری کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی
جبکہ ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام کے سر پر عدم اعتماد کی تلوار بھی لٹک رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں اْن کے خلاف بھی جلدسے جلد ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدرزرگل خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ضلع ناظم عادل اسلام کو پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع ہری پور کی صدارت سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی تحصیل غازی کی پوری کابینہ کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل زمان کو بھی ہارس ٹریڈنگ اور سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کر نے کے الزام میں پی ٹی آئی سے فارغ کیا گیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کارکنوں نے اْن کے خلاف بھی جلدسے جلد ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔