ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار سمیت تین اہم سیاسی شخصیات کوکو نااہل قراردیدیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار سابق وفاقی وزیرسردار یار محمد رند سمیت سابق صوبائی وزراء میر فائق جمالی اور بہرام خان اچکزئی کو نااہل قراردیدیا ،سابق صوبائی وزیر میر شاہواز مری ،اقلیتی نشستوں پر لڑنے والے اشوک کمار اور شام لعل اور بی اے پی کے سربراہ جام کمال کے خلاف دائر درخواستیں خارج جبکہ سابق وزیر داخلہ شعیب نوشروانی نے اپنی دونوں درخواستیں واپس لے لی، اسلم بھوتانی کی درخواست پر ریٹرنگ آفیسر کو ہدایات جاری منگل کو

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے اپلیٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ آفیسر ان کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی اور محفوظ فیصلے سنائے ڈویژنل بینچ نے ریٹرنگ آفیسر اور اپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سردار یار محمد رند کی درخواست خارج کردی ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار سردار یار محمد رند کو نااہل قراردیا دو رکنی بینچ نے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار بہرام خان اچکزئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں بھی آئندہ انتخابات کیلئے نااہل قراردیدیا ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے عمر خان جمالی کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈویژنل بینچ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میرفائق جمالی کو نااہل قراردیا میر فائق جمالی کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر نے مسترد کئے تھے تاہم اپلیٹ ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی رہنماء دنیش کمار پالیانی کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے دنیش کمار پالیانی کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

جبکہ جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رہنماء شام لعل کے خلاف دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے انھیں بھی آئندہ انتخابات اہل قراردیاسماعت کے دوران دو رکنی بینچ نے پی بی 49سے آزاد امیدوار اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات جاری کی، سماعت کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال عالیانی کے خلاف دائر دونوں درخواستیں خارج کرتے ہوئے اپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا جام کمال کی جانب سے کیس کی پیروی امیر محمد ترین ایڈووکیٹ نے کی،

سماعت کے دوران پی بی 9سے آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر شاہواز مری کی کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے اپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قراردیا، سماعت کے دوران این اے 272 لسبیلہ کم گوادر سے نامزد آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر پی بی 49دریجی حب کے ریٹرنگ آفیسر کو ہدایات جاری کئے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 49 پر انتخابی نشان چار پائی کسی کو جاری نہ کی جائے سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشروانی کے کونسل کی جانب دائر دونوں درخواستیں واپس لے لی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…