عام انتخابات میں کون جیتے گا؟ پہلی بار تحریک انصاف نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا،معروف تنظیم نے پورے پاکستان میں سروے کے حیرت انگیز نتائج جاری کردیئے اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات میں کون جیتے گا؟ پہلی بار تحریک انصاف نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا،معروف تنظیم نے پورے پاکستان میں
سروے کے حیرت انگیز نتائج جاری کردیئے،تفصیلات کے مطابق سروے تنظیم روشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں کئے جانے والے سروے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر پہلی بار تحریک انصاف نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر بھی تحریک انصاف اور ن لیگ میں معمولی فرق پایاجاتاہے ، رپورٹ کے مطابق روشن پاکستان کے تحت کئے جانیوالے چھٹے قومی سروے جو کہ 28جون سے یکم جولائی کے درمیان کیاگیا اور اس سروے میں مجموعی طورپر 3573 ممبران نے پاکستان کے تمام صوبوں بشمول فاٹا اور رورل اور اربن ایریا کی کوریج کی ، سروے کے مطابق پہلی بار تحریک انصاف آگے نظر آرہی ہے ،جس میں ملک گیر ووٹنگ میں تحریک انصاف 30%، مسلم لیگ ن 25%، پیپلزپارٹی 16%، نمایاں ہیں ۔سروے کے مطابق اسی طرح تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا پنجاب میں مقابلہ تقریباً برابر نظر آرہاہے سروے کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف40فیصد جبکہ مسلم لیگ ن 36فیصد پوائنٹس لینے میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلزپارٹی کو صرف 7پوائنٹ ہی ملے۔