ملتان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ سے مسلم لیگ (ن) دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ، نواز شریف اداروں اور سپریم کورٹ پر حملے کررہے تھے، بہت سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی زوال کا آغاز ہے، چوہدری نثار بھی جیپ پر سوار ہوگئے ہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کا بیانیہ نواز شریف کے بیانیہ سے مختلف ہے، مسلم لیگ (ن) نفسیاتی اورنظریاتی طور پر
دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، نواز شریف اداروں اور سپریم کورٹ پر حملے کررہے تھے، بہت سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی ہورہی ہے، چوہدری نثار علی خان ایک الگ بیانیہ کی تشریح کررہے ہیں، نواز شریف کے بیانیہ سے مسلم لیگ (ن) دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، چوہدری نثار بھی جیپ پر سوار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی زوال کا آغاز ہے، ہم پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، الیکشن میں بلے کی ہوا چل پڑی ہے۔ ( ع ق)