پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایرون فنچ کی 172 رنز کی دھواں دار اننگز، آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100 رنز سے ہرا کر سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے ( سپورٹس ڈیسک ) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں ایرون فنچ کی دھواں دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 100 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فنچ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

انہوں نے 76 گیندوں پر 10 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی، اینڈریو ٹائی نے 3 وکٹیں لیں، اس میچ کی خاص بات فنچ نے 172 رنز بنا کر انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فنچ اور ڈی ا?رسی شارٹ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اوپننگ شراکت میں 223 رنز جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے، فنچ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔منگل کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوین کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فنچ اور ڈی آرسی شارٹ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں 223 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، فنچ قہر بن کر حریف باؤلرز پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 10 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیلی اور ہٹ وکٹ ہو گئے، ڈی ا?رسی شارٹ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، سٹوئنس نے ایک رن بنایا، موزرابانی نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز تک محدود رہی، زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی کینگروز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، چیبھابھا 18، سولومون میر 28، کپتان مسکڈزا 12، موساکنڈا 10، پیٹر مور 19 ایلٹن چیگمبرا 7، چیسورو 6، ریال برل 10 اور کرس موفو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیمبو 6 اور موزرابانی ایک رن بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے، اینڈریو ٹائی نے 3 ا?شٹن ایگر نے 2، بلی سٹین لیک، رچرڈسن، میکسویل اور سٹوئنس نے ایک، ایک وکٹ لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…