منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

تاریخی لمحہ، دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کس تاریخ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے گا؟کتنی رفتار سے پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں کتنے مسافر سفر کر سکتے ہیں، حیران کن تفصیلات

datetime 3  جولائی  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا۔ پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات

اٹھائے جائیں گے۔ 4 انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…