منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ووٹ دینے سے انکار پر ن لیگی امیدوار کے حامیوں کا چار بھائیوں پر چاقو اور کلہاڑیوں سے حملہ، دو بھائیوں کی ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ووٹ دینے سے انکار جرم بن گیا، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نغمہ مشتاق کے حامیوں نے چار بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ جلال پور پیروالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر چار بھائیوں پر مبینہ تشدد کیا گیا،

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چاقو اور کلہاڑی سے وار کیا، پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق پی پی 223 کے علاقے میں عمران، کامران، وسیم اور عرفان چار بھائی تھے، انہوں نے بتایا کہ نغمہ مشتاق جو کہ یہاں سے ایم پی اے کے لیے امیدوار ہیں انہوں نے ووٹ مانگا لیکن ان چار بھائیوں اور والد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا، جس پر مشتاق نغمہ کے حامیوں نے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نغمہ مشتاق نے اپنے غنڈے بھیجے جنہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور دو بھائی انتہائی شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال میں پڑے ہیں۔ زخمیوں کے اہل خانہ نے جلالپور تھانہ میں کارروائی کے لیے درخواست دی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک میڈیکل رپورٹ نہیں آ جاتا اس وقت تک ایف آئی آر نہیں کاٹی جائے گی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ہم پر تشدد کیا ہے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ووٹ دینے سے انکار جرم بن گیا، مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نغمہ مشتاق کے حامیوں نے چار بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ جلال پور پیروالہ میں ووٹ دینے سے انکار پر چار بھائیوں پر مبینہ تشدد کیا گیا، متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چاقو اور کلہاڑی سے وار کیا، پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…