منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پانچ برس کے دوران ملک بھرمیں غیرمسلم ووٹرزکی تعداد میں 30فیصد اضافہ ہوا ،سب سے زیادہ غیرمسلم ووٹر کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟تفصیلات جاری

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گزشتہ پانچ برس کے دوران ملک بھرمیں غیرمسلم ووٹرزکی تعداد میں 30فیصد اضافہ ہوا ۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ غیرمسلم ووٹروں کی تعداد 36 لاکھ 31 ہزار471 ہے ۔ مجموعی طور پرسات بڑی غیرمسلم اقلیتوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے ان میں سب سے زیادہ ہندو ووٹرزہیں جن کی تعداد 17 لاکھ 77 ہزار 347 ہے،

ہندو برادری کی زیادہ آبادی سندھ میں ہی آباد ہے، غیر مسلم رجسٹرڈ ووٹروں میں مسیحی برادری دوسرے نمبرہے جن کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار 105 ہے، تیسرے نمبر پر قادیانی ووٹر زہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 505 ہے ، اسی طرح بہائیوں کی تعداد 31 ہزار 543 ہے۔پاکستان میں رجسٹرڈ سکھ ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 852، پارسی 4 ہزار235 اور بدھ مت رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ایک ہزار 884 ہے، 2013ء کی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ یہودی ووٹروں کی تعداد 809 تھی یہ تعدادالگ سے لکھنے کی بجائے دیگر چھوٹی اقلیتوں کے ساتھ شامل کردی گئی ہے۔انتخابی فہرستوں کے مطابق ہندو ووٹروں کی اکثریت سندھ میں رہتی ہے جہاں 40 فیصد ووٹر صرف دو اضلاع عمر کوٹ اور تھرپاکر میں رہتے ہیں، اسی طرح مسیحی ووٹروں کی بڑی تعداد پنجاب میں آباد ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلا ع بالخصوص کراچی میں دو لاکھ سے زیادہ مسیحی ووٹر موجود ہیں۔ قادیانی ووٹر پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہتے ہیں جبکہ سکھ ووٹروں کی بہت بڑی تعداد خیبر پختونخوا ہ اور فاٹا کے قبائلی علاقوں میں مقیم ہے۔ لاہور اور ننکانہ صاحب میں بھی سکھوں کی بڑی تعدادمقیم ہے، پارسی ووٹرز کی بڑی اکثریت سندھ میں ہے جبکہ ان کا ایک حصہ خیبر پختونخوا ہ میں بھی آباد ہے جب کہ یہودیوں کی زیادہ ترخاندان بھی کراچی میں ہی مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…