اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی نے ہمارے خلاف یہ کام کیا، نواز شریف کو کیا پیغام بھیجا گیا تھا؟ خواجہ آصف کے حیرت انگیز دعوے، نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیردفاع اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنوں اور ساری صورتحال میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ملوث تھے،

خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے کے اوپر آ کر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم باہر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے لے کر آئیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس نے برداشت کیا، اندر بیٹھا رہا، لاہو رجانے کے لیے لوگوں نے کہا لیکن نہیں گیا، اس نے اس تمام صورتحال کا سامنا کیا، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پوری تگ و دو کے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی اس میں ملوث تھے، خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ ہوا۔ جب ٹی وی کے اینکر نے ان سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ملوث تھے، اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سو فیصدی، آپ اتنے معصوم نہیں ہیں میں کہہ رہا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس آئی ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوانہوں نے جو پیغام بھیجا، وہ میاں صاحب نے ایک دو پریس کانفرنسوں میں بتایا بھی ہے۔  سابق وزیردفاع اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنوں اور ساری صورتحال میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ملوث تھے، خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے کے اوپر آ کر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم باہر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے لے کر آئیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…