ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

فیفاورلڈ کپ میں آج 2 پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے

datetime 2  جولائی  2018 |

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج)منگل کو آخری دو پری کوارٹر فائنلز میچز کے فیصلے ہوں گے۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے آج کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں سویڈن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے اور میگا ایونٹ کے آخری پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔روس میں رواں میگا ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، دفاعی چیمپئن جرمنی کے بعد لائنل میسی کی

ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال اور سپین کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، آج منگل کو پہلے پری کوارٹر فائنل میں سویڈن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ اور دوسرے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہو گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…