اسلام آباد (نیوزڈیسک)سانئس دانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں زور دار زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8 ہو سکتی ہے ،نیپال میں آنے والا زلزلہ بھی ابتدائی طورپر سائنسدانوں کے لیے غیر متوقع نہیں تھا ۔ منگل کو کنیڈا کے سی بی سی نیوز نے رپورٹ جاری کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ دنوں آنے والا زلزلہ دو ٹیکونک پلیسٹ کی عمودی حرکت کے باعث آ یا اور اسی قسم کا زلزلہ سمندر میں آنے کی صورت میں سو نامی طو فات کا بھی خطرہ ہے ۔ کینیڈا کے قومی جغر افیائی تحقیقی ادارے کے سائنس دان ڈاکٹر کا کہنا کہ سائنسدانوں کےلئے ہمالیہ ریجن میں زلزلہ آنا کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے کہ سائسندان 8 درجہ کی شدت سے زیادہ کے زلزلے کی آمد کا امکان ظاہر کر چکے تھے ۔اسی ادارے کے ایک اور سینئر سائسندان ڈاکٹر چندر اپورنا راﺅ کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے خطے میں ریکٹر سکیل پر 9 درجہ کی شدت سے زائد کا زلزلہ بھی آسکتا ہے