جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

زمبابوے کو 74رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان کا آج آسٹریلیا سے ٹاکرا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہوگا،کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات جاری

datetime 1  جولائی  2018 |

ہرارے(نیوز ڈیسک)پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں میزبان زمبابوے کو 74رنز سے شکست دیدی۔ زمبابوے کی ٹیم183رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5اوورز میں108رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کے7بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ترسائی موسا کندا43، سولو مار27اور چنگمبرا 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز،عثمان خان،حسن علی اورمحمد حفیظ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کی جانب سے جارحانہ41رنز بنانے والے آصف علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ (آج)پیر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1بجے کھیلا جائے گا۔اتوار کوہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 61رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک اور آصف علی نے پانچویں وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ اوورز کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 182تک پہنچایا، شعیب ملک 24گیندوں پر 37اور آصف علی 4چھکوں کی مدد سے 21گیندوں پر 41رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چسورو نے 2 جبکہ چامو چبھابھا اور کائل یاروس نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم183رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5اوورز میں108رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کے7بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ترسائی موسا کندا43، سولو مار27اور چنگمبرا 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز،عثمان خان،حسن علی اورمحمد حفیظ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔پاکستان کی جانب سے جارحانہ41رنز بنانے والے آصف علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ (آج)پیر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1بجے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے اور تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 2، 2میچز کھیلیں گی جبکہ سیریز کا فائنل 8جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…