جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ کپ آفیشل بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا

datetime 1  جولائی  2018 |

روس(مانیٹرنگ ڈیسک)  فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت اور اپنے ملک کی نمائندگی دنیا کے ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اسی طرح عالمی کپ میں آفیشل کی حیثیت سے ریفری کے فرائض انجام دینا ہر امپائر یا ریفری کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے جہاں سیکڑوں کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور ریفریز کا زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، وہیں برازیل سے تعلق رکھنے والی فرنینڈا کولمبو کا عالمی کپ میں ریفری بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی فرنینڈا ملک کی مشہور ماڈل ہیں اور انہوں نے فزیکل ایجوکیشن میں گریجویشن کیا ہے لیکن فٹبال کے کھیل سے عشق اور میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کے جذبے نے ان کو ریفری بننے کی تحریک دی۔ ورلڈ کپ 2018 کے لیے ریفریز کے اعلان سے قبل یہ اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ فرنینڈا عالمی کپ کے لیے ریفریز کی اعلان کردہ فہرست کا حصہ ہوں گی اور اس طرح تاریخ رقم کرتے ہوئے مردوں کے فٹبال ورلڈ کپ میں آفیشل کی حیثیت سے شرکت کرنے والی پہلی خاتون ریفری بن جائیں گی۔ لیکن جب فہرست کا اعلان ہوا تو یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور خاتون کا ورلڈ کپ میں ریفری یا لائن ریفری کی خدمات سر انجام دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ جنوبی برازیل کے شہر سانتا کیٹارینا میں پیدا ہونے والی فرنینڈا نے ڈویژن سی کی لیگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پیشہ ورانہ رویے اور عالمی سطح کا ریفری بننے کے جذبے سے سرشار ہونے کی بدولت انہوں نے راستے میں آنے والی تمام تر کٹھن منازل کو طے کرتے ہوئے فیفا کے کورسز کو مکمل کیا اور لیگ کی اعلیٰ سطح کے میچز کی آفیشل ریفری بنیں۔ ان کو پہلی بار شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے 2014 میں ہونے والی برازیلین کپ میں ساؤ پاؤلو اور سی آر پی کے درمیان ہونے والے میچ میں لائن جج کے فرائض انجام دیے۔ فیفا کی ریفری کمیٹی نے عالمی کپ کے لیے 35 ریفری اور 63 شرکا کے ناموں کا اعلان کیا، تو برازیل کی اس لڑکی کا نام موجود نہ تھا، یہ جان کر ان کے مداحوں کو بہت افسوس ہوا کہ ان کی پسندیدہ ریفری اس فہرست کا حصہ نہیں۔ اس خبر سے خود فرنینڈا کو بھی کافی افسوس ہوا، لیکن ان کے لیے اچھی خبر یہ تھی کہ فیفا کے اعلان کردہ ریفری کے ناموں میں ان کے منگیتر اور برازیل کے ریفری سینڈرو رسی کا نام شامل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…