چارسدہ (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ضیاء دور میں 3صوبوں نے کالاباغ ڈیم کے خلاف قرار داد منظور کی تھی،1986سے کالاباغ ڈیم متنازع رہا ہے، متبادل کے طور پر بھاشا ڈیم کیوں نہیں بنایا جا رہا، نگران حکومت شفاف الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتی، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو نتائج بھیانک ہوں گے۔ وہ ہفتہ کو چارسدہ میں جلسے سے
خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ضیاء دور میں 3صوبوں کی کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار داد منظور ہوئی، 1986سے کالاباغ ڈیم متنازع رہا ہے، متبادل کے طور پر بھاشا ڈیم کیوں نہیں بنایا جا رہا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ نگران حکومت شفاف الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتی، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔