جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کی جانب سے ایک بڑی پیشکش

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ٹیبلٹ کمپیوٹر کی دنیا میں جمبو آئی پیڈ کے ساتھ ایک نیا اور بڑا اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایپل کی طرف سے پہلی دفعہ 12.9انچ سکرین والا آئی پیڈ متعارف کروایا جارہا ہے جس میں پریشر سینسٹو سکرین کے علاوہ کئی اور نئے فیچر بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق سپر سائز آئی پیڈ کا نام “iPad Air Plus”متوقع ہے۔ مجوزہ ڈیزائن کے مطابق اس کی موٹائی 7ملی میٹر ہوگی۔میڈیا میں لیک ہونے والے خاکے کے مطابق اس کا ڈیزائن iPad Air 2 سے ملتا جلتا ہوگا اور اس کے کنارے گول ہونگے۔ اس بڑے آئی پیڈ میں سٹیریو سپیکر، USB-Cاور NFCریڈیو بھی شامل ہوگا۔ NFCکے فیچر کی وجہ سے اسے ایپل پے کے ذریعے پیمنٹ وصول کرنے والے ٹرمینل کے طور بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ جمبو آئی پیڈ کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ رواں سال کے آخر تک متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…