جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل کینیڈا چلے گئے ٗٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لے کر خاموشی سے کینیڈا چلے گئے جہاں وہ جمعرات سے شروع ہونے والی کنیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرکے عمر اکمل کو بدھ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیر کو از خود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور ڈھائی گھنٹے میں اپنا بیان ریکارڈ کراکر پہلی دستیاب فلائٹ سے کنیڈا چلے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کیلئے پہلے ہی عمر اکمل کو این او سی جاری کیا ہوا تھا۔ آئی سی سی حکام عمر اکمل سے الگ وضاحت طلب کررہے ہیں تاہم ان سے متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی۔خیال رہے کہ عمر اکمل نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ 2015کے عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں مبینہ طور پر یہ پیشکش ہوئی تھی کہ وہ دو گیندیں نہ کھیلیں جس کے عوض انھیں دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔آئی سی سی نے بھی عمر اکمل کے اس انٹرویو کا نوٹس لیا ہوا ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے عمراکمل سے اس بارے میں بات کرنا چاہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…