اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)این اے 54 میں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، لیگی امیدواروں کے ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہو سکا ،راجہ ظفر الحق کی تمام تر مصالحتی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات گئے سابق وزیر کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری کے دفتر میں منعقدہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
سینئر لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کی جانب سے مصالحت کیلئے کی گئی کوششیں بھی رائیگاں چلی گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ حفیظ الرحمن ٹیپو کی مسلم لیگ(ن) کے این اے 54کے بلدیاتی نمائندوں پی ایم ایل این فیڈرل کے جنرل سیکرٹری ساجد عباسی اور صدر فیڈرل کیپٹل راجہ عظمت کے ہمراہ پارٹی صدر شہبازشریف سے ملاقات کی اور کارکنوں کی تشویش سے آگاہ کیا ۔پارٹی صدر نے ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے مزید وقت مانگ لیا ہے ۔