ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

مشکلات در مشکلات‘ سینئر لیگی قائدین نے لندن میں موجود نوازشریف سے کیا درخواست کردی؟

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )مشکلات در مشکلات،سینئر لیگی قیادت نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی۔ مریم نواز کی جلد وطن واپسی پر غور شروع کردیا گیا،،نواز شریف کی سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے جو نواز شریف کی ہدایت پر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔اس حوالے سے یہ خبر بھی آئی مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔تاحال مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث مسلم لیگ ن شدید پریشانی کا شکار ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے لندن میں مقیم پارٹی قائد سے رابطہ کرلیا۔سینئررہنماؤں نے نواز شریف سے جلد وطن واپس آنے کی درخواست کی ہے۔ان رابطوں میں مریم نواز کے جلد وطن واپسی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف ‘شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئر رہنماؤں سے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…