ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں ایک اور خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش ٗخاتون نے پیچھے ہٹ کر خود کو بچا لیا

datetime 27  جون‬‮  2018 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیلین ٹی وی کی صحافی جولیا گوئماریس روس کے شہر یکاٹیرن برگ میں کیمرے کے سامنے رپورٹنگ کے فرائض انجم دے رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن خاتون صحافی نے پیچھے ہٹ کر خود کو بچا لیا۔اس موقع پر جولیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا جس پر بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے شخص نے فوراً معذرت کر لی۔

جولیا نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کریں، ایسا کسی کے بھی ساتھ نہ کریں، میں آپ کو ایسا کرنے کی اجازت کبھی نہیں دے سکتی، یہ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسا کسی بھی عورت کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے، احترام کریں۔ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جولیا نے کہا کہ اس خراب تجربے کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ برازیل میں مجھے کبھی اس طرح کے تجربے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہاں ایسا دو بار ہوا ہے جو بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ماسکو میں روس اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے دوران بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی ٗجولیا کے اس جرات مندانہ اقدام اور جارحانہ ردعمل پر صحافی برادری نے انہیں بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے داد دی اور تمام خاتون صحافیوں کیلئے مثال قرار دیا۔واضح رہے کہ محض ایک ہفتہ قبل ہی ورلڈ کپ کے دوران جرمنی کے نشریاتی ادارے سے بحیثیت اسپورٹس رپورٹر منسلک کولمبیا کی جولیتھ گونزالے تھیران کو صحافتی ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران ایک مداح نے گھیر کر بوسہ لے لیا تھا بعدازاں رپورٹر نے ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی جو بہت وائرل ہو گئی۔انہوں نے لکھا تھا کہ احترام کیجیے! ہم اس طرز عمل کے مستحق نہیں، میں فٹبال کے مسحورکن لمحات سے آگاہ کرتی ہوں لیکن ہمیں پیار اور ہراساں کرنے کی حد کی شناخت ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…