اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائلین کا رش، چیف جسٹس نے عدالتی کارروائی موخر کردی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم جارہے ہیں ان لوگوں کوباہرنکالیں پھرواپس آتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مختلف کیسز کی سماعت کر رہا تھا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبرایک میں سائلین کارش ہونے پر کارروائی موخر کر دی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجودغیرمتعلقہ لوگوں کوعدالت سے باہرنکالیں،غیرمتعلقہ لوگ نشستوں پربیٹھ جاتے ہیں اورکمرہ عدالت میں سیٹیں خالی نہ ہونے سے سینئروکلاکھڑے رہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جارہے ہیں ان لوگوں کوباہرنکالیں پھرواپس آتے ہیں۔