جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

چوہدری نثار کیخلاف امیدوار نہ اتارنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے نواز شریف نے ایسا کیا کہا کہ سب کو چپ لگ گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف ن لیگ کے امیدواروں کو میدان میں نہ اتارنے کی تجویز مسترد کردی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز پارٹی کی ایک کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔

ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ میاں نوازشریف نے کسی بھی قسم کی وجوہات بتائے بغیر چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگکے سینئر رہنما نے بتایا کہ متنازعہ حلقوں کے مسائل دیکھنے کے لیے پارٹی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی ان متنازعہ حلقوں میں چودھری نثار کا حلقہ بھی شامل تھا۔اس موقع پر کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ چوہدری نثار جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ان حلقوں سے ن لیگ اپنے امیدوار نہ کھڑے کرے کیونکہ اس طرح ن لیگ کا ووٹ تقسیم ہو جائے گا۔ سینئر لیگی رہنما نے بتایا جب تجویز دینے والے سے میاں محمد نواز شریف نے ووٹ تقسیم ہونے کی وجہ پوچھی تو انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ ن لیگ امیدوار نامزد کرتی ہے تو سارا ووٹ اسے ملے گا تقسیم نہیں ہوگا۔  مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان کے خلاف ن لیگ کے امیدواروں کو میدان میں نہ اتارنے کی تجویز مسترد کردی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز پارٹی کی ایک کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔ ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ میاں نوازشریف نے کسی بھی قسم کی وجوہات بتائے بغیر چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…