جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آخری ون ڈے :انگلینڈ نے آسڑیلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے پانچویں میچ میں ایک وکٹ کی فتح سے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا۔پانچویں اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے 206 رنز ہدف کا تعاقب نہایت مایوس کن انداز میں شروع کیا جب اس کی پانچ وکٹیں صرف 53 رنز کے دوران گرگئیں۔جیسن روئے ایشٹون ایگر نے بولڈ کیا جو صرف ایک رن بنا سکے جبکہ جمی بیئر اسٹو بارہ سکور کے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

جوئے روٹ ایک اور ایون مورگن صفر پربلی اسٹینلیک کا شکار بنے، الیکس ہیلز 20 رنز بناکر رچرڈسن کی گیند پر پین کی وکٹ بنے، معین علی کو اسٹوئنس نے لیون کی مدد سے قابو کیا جو بارہ سکور بنا سکے، سام کیورن پندرہ رنز بنا سکے اور لیام پلنکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے رچرڈسن کی وکٹ بنے، ہدف کے قریب عادل رشید (20) بھی آؤٹ ہوگئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود بٹلر ڈٹے رہے اور آخر میں چوکا جڑ کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا، انھوں نے 122 بالز پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے، اسٹینلیک اور رچرڈسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔اس سے قبل معین علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 34.4 اوورز میں ہی 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ٹریویس ہیڈ نے سب سے زیادہ 56 رنز 42 بالز پر 9 چوکوں کی مدد سے بنائے، ڈی آرسی شارٹ 47 اور کیری 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شان مارش صرف 8 رنز بنا پائے، معین علی نے 46 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، سام کیورن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…