پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ ن کومزیددھچکے ، پاکستان کیساتھ آزاد کشمیر میں بھی پنچھی اڑنا شروع،اہم رہنما پی ٹی آئی کے کیمپ میں شامل

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کومزیددھچکے لگنا شروع ہوگئے ۔ مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کے پنچھی اڑنا شروع ہو گئے۔مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے صدر و راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے روح رواں جاوید بٹ اور مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ راولپنڈی کی سینئر نائب صدرشہناز میرمسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کراپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئے۔

اس بات کا اعلان جاوید بٹ اور شہناز میر نے آج یہاں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر جاوید بٹ اور شہناز میر نے عمران خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی ڈٹ کر حمایت کریں گے اور کھل کر انکی انتخابی مہم چلائیں گے۔اس سلسلے میں جاوید بٹ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو راولپنڈی میں 24 جون کو ایک استقبالیہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔جس میں پی ٹی آئی کے امیدواروں اورشیخ رشید کی انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔جس میں مسلم لیگ کے کارکن بھاری تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر راولپنڈی ،اسلام آباد کے تمام کشمیریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہاں پر مقیم کشمیری عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے پی ٹی آئی کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پارٹی میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہو نگے۔ ہم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے لہذا اب سب کارکن اور رہنماء ملکر پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے اپنا رول ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکردگی کی بنیاد پرکارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا کیونکہ سیاسی کارکن کی اڑان آسمان جتنی ہوتی ہے کام کرنے والے کارکن کوکو ئی پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ لہذا اس وقت پاکستان کے الیکشن میں کارکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں۔

اس موقع پر میں تمام کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے کے لئے اپنا کردارادا کریں۔اب پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے اور اس میں کشمیری ووٹرز کا کردار واضح طور پر سامنے نظر آنا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان میں ہمارے پاس 1947 ء اور1965 ء کے مہاجر ہیں جو لوگ یہاں پر آئے وہ یہاں پر یاتو ملازمت پیشہ ہیں یا کاروبار کر رہے ہیں اور وہ خاصی بڑی تعداد میں یہاں پر ہیں۔

اسی طرح منگلا ڈیم کے متاثرین کی بھی ایک بڑی تعداد یہاں آباد ہے اور کشمیریوں کا تقریباً چالیس لاکھ ووٹ ہے۔لہذا کشمیری پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے لئے جس طرح میں نے ہر فورم پر ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی نمائندگی کی اسی طرح میں اب 8 جولائی کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں کے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں مودی کو للکاروں گا۔

اسی طرح ہم آزاد کشمیر میں بھی ایک صاف ستھرا معاشرہ قائم کرنے کے کی کوششیں کر رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے یہاں پر مقیم مہاجرین کے لئے ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز رکھے اور انکی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے۔لہذا یہاں پر مقیم کشمیری پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…