اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کے سنگین خدشات ،سکیورٹی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جائینگے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کہاہے کہ بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے کمیٹی کو وزات اور ماتحت اداروں کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018 میں امیدواروں پردہشتگردی ہوسکتی ہے اور بیرون ملک سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں۔

الیکشن میں حملوں کے حوالے سے ہمیں یہ تمام انفارمیشن صوبوں کی طرف سے دی گئیں۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ رینجرز اور مختلف کانسٹیبلری کا الیکشن کی سیکیورٹی میں سب سے اہم کردارہو گا، 3 سیسنا طیارے الیکشن کی سیکیورٹی پر ہمہ وقت تیارہوں گے، اب روزانہ کی بنیاد پرالیکشن کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صوبوں کے درمیان اعلی سطح پرکوآرڈینیشنل کمیٹی بنانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس اورکابینہ ڈویثرن کوخط لکھا گیا ہے کوآرڈینیشنل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق سوال کے جواب میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ 2015 میں چوہدری نثار نے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کا نظام تبدیل کیا تھا، زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے مجھے اور سیکرٹری داخلہ کو عمران خان نے فون نہیں کیا، ای سی ایل کا تمام فیصلہ کابینہ نے کرنا ہوتا ہے۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کے ماتحت 9 سول آرمڈ فورسز ہیں، ائرونگ کے پاس اس وقت 3 ہیلی کا پٹرز ہیں جس کی استعداد کارمیں اضافہ کیا جا رہا ہے، غیرملکی این جی اوز کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور ان کی فنانشل ٹرانزیکشن کوچیک کیا جارہا ہے۔

140 غیر ملکی این جی اوز نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دی، 70 این جی اوز کو کلیئر قراردے کران کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے، 27 این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، جن این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئی ان کے خلاف ایجنسیز کی رپورٹس تھیں جب کہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 13 این جی اوز کی رجسٹریشن روک رکھی ہے۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور300 ملین روپے اوراس سے زائد ٹیکس دینے والے بھی سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ ہوں گے، مقامی بلٹ پروف گاڑی خریدنے والے ڈھائی لاکھ جبکہ گاڑی امپورٹ کرنے والے 5 لاکھ فیس دیں گے، سیکیورٹی کلئیرنس کا مقصد جرائم پیشہ افراد کواین او سی کے اجرا کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…