منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

انتخابات کروانے والا ادارہ الیکشن کمیشن خود ہی بڑے بحران کی زد میں ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں کئی اہم ترین عہدے خالی ہونے کی وجہ سے عام انتخابات کے امور متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کو صرف 5 ہفتے رہ گئے ہیں لیکن ملک بھر میں صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کے ذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو افسران کے بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے الیکشن امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ترقیاں نہ دینے سے افسران کا بحران پیدا ہوا۔

دو صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت کئی اہم عہدے قائم مقام افسران سے چلائے جا رہے ہیں، اس وقت 2 ایڈیشنل سیکرٹریز، 3 ڈائریکٹر جنرلز، 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، 3 ڈائریکٹرز اور 7 ریجنل الیکشن کمشنرز سمیت گریڈ 18 سے 21 کی درجنوں پوسٹیں خالی ہیں۔ڈاکٹر اختر نذیر کے چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر ہونے سے ایڈیشنل سیکرٹری کا عہدہ خالی ہوا، ظفر اقبال ملک کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگانے سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ کا عہدہ خالی ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…