لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کمی کے لیے اپنے ججز سے بات کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اعلی عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازلاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے مؤقف پیش کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور مختلف ادوار میں وزرائے اعظم نے تنخواہوں میں غیر ضروری اضافہ کیا اور ایک محتاط اندازے کے مطابق سپریم کورٹ کا ایک جج مراعات اور تنخواہ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ ماہانہ وصول کرتا ہے، لہذٰا عدالت سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کرے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میرے مطابق سپریم کورٹ کے جج تنخواہ اور مراعات کی مد میں 50 ہزار یومیہ وصول کرتے ہیں۔ کمی کے لیے اپنے ججز سے بات کروں گا۔