اسلام آباد (این این آئی) صدقہ فطر نماز عید کی ادائیگی سے قبل لازم ہے، رواں سال صدقہ فطر کم از کم 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گندم کی قیمت کے لحاظ سے فطرانہ فی کس 100، جو کی قیمت کے لحاظ سے 240 روپے فی کس، کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 1600 روپے فی کس جبکہ کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی فطرانہ 1600 روپے فی کس کے حساب سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ 30 دنوں کا فدیہ صوم گندم کی قیمت کے لحاظ
سے 3 ہزار فی کس جو 7200 فی کس، کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 48000 روپے ، کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی 48 ہزار روپے ادا کیا جا سکتا ہے ۔کفارہ صوم برائے 60 مساکین گندم کی قیمت کے برابر 6ہزار روپے، جو 14400روپے، کھجور 96ہزار روپے، کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی 96 ہزار روپے اور کفارہ قسم گندم کی قیمت کے لحاظ سے ایک ہزار روپے جو کی قیمت کے لحاظ سے 2400 روپے، کھجور اور کشمش کی قیمت کے لحاظ سے 16، 16 ہزار روپے ادا کیا جا سکتا ہے۔