نوازشریف گرفتار ہونگے یا نہیں ؟چیئرمین (ن)لیگ میڈیا سیل نے معاملے کا رخ ہی موڑ دیا،ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بھی اہم اعلان

14  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو تشکیل شدہ میڈیا سیل کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو اسے فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ان خدشات کو مسترد کیا کہ غیر منتخب قوتیں انتخابات کا نقشہ بدل سکتی ہیں، 1988 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان قوتوں نے اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جی آئی) کے ساتھ مل کر شہید بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی تا کہ وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر کے حکومت تشکیل نہ دے پائیں۔انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ووٹر کے موڈ پر منحصر ہے کہ وہ انتخابات میں کسے منتخب کرے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ’اللہ کے کرم سے ووٹر ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا‘، آپ شریف خاندان کے جلسے دیکھیں عوام کیسے ان کا پرتپاک انداز میں استقبال کرتے ہیں۔قومی احتساب بیورو میں دائر ریفرنس میں نواز شریف کی گرفتاری کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ محض مفروضے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود پارٹی متحد ہے تو کوئی قوت اسے انتخابات میں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی، اس سلسلے میں کیے گئے تمام قومی اور بین الاقوامی سروے بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں وزیراعظم کے عہدے کے 3 امیدوار متوقع ہیں۔

عمران خان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کی ذاتیات پر حملے کے بغیر اپنی صاف اور شفاف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے کرے گی جبکہ انہوں نے انتخابات کے التوا کا امکان بھی مسترد کردیا۔علاوہ ازیں، خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کی تقسیم میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نظر ثانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، کرن ڈار اور نزہت صادق شامل ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…